فلم انڈسٹری اور اس سے باہر امیتابھ ہی میرے بہترین دوست ہیں، جیا بچن

جیا بچن jaya bachan

بالی ووڈ سپر اسٹار امیتابھ بچن کی اہلیہ جیا بچن نے کہا ہے کہ ان کے شوہر ان کے بہترین دوست ہیں اور وہ ان سے کوئی چیز نہیں چھپاتیں۔

75 سالہ جیا بچن جو خود بھی معروف اداکارہ رہ چکی ہیں، انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنی بیٹی شویتا اور نواسی ناویا نندا کے ساتھ دوستی کے بارے میں گفتگو پر مبنی پوڈکاسٹ واٹ دی ہیل ناویا، کے سیزن ٹو کی آخری قسط کے دوران کیا۔

چھیڑ چھاڑ کے سین پر مادھوری کے رونے کا انکشاف

اس موقع پر جیا بچن نے انکشاف کیا کہ فلم انڈسٹری اور اس سے باہر دونوں جگہ پر ان کے بہترین دوست امیتابھ بچن ہی ہیں۔ جیا بچن کا کہنا تھا کہ آپکو کوئی نکتہ نظر پیش کرنے میں کوئی ڈر و خوف نہیں ہونا چاہیے، چاہے وہ آپ کے دوست سے مختلف ہی کیوں نہ ہو۔

ہر تعلق کی بنیاد ایمانداری ہونی چاہیے،بھارتی سیاست میں بھی سرگرم رہنے والی جیا جی نے کہا وہ ناویا کو بھی اپنا ایک دوست سمجھتی ہیں، بھلے وہ مجھ سے ہر چیز شیئر نہ کرتی ہو۔


متعلقہ خبریں