جانوروں کی دیکھ بھال، علاج و معالجہ کے لئے لاہور میں پہلی موبائل پٹِ کلینک وین متعارف

cow and goat

محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ پنجاب نے جانوروں کی دیکھ بھال اور علاج و معالجہ کے حوالے سے ایک اہم اقدام کے طور پر لاہور میں پہلی موبائل پٹِ(Pet) کلینک وین متعارف کرا دی۔

صوبائی وزیر زراعت عاشق حسین کرمانی نے وین کا افتتاح کیا اور اس میں فراہم کی جانے والی سہولیات کا بھی معائنہ کیا۔

سندھ، بلوچستان اور پاسکو کیلئےگندم کی خریداری کی منظوری

ان کا کہنا تھا کہ پٹِ(Pet)کلینک وین لوگوں کے گھروں کی دہلیز پر جانوروں کے علاج و معالجہ کی سہولت فراہم کرے گی،ایک ڈاکٹر اور ڈسپنسر وین میں ڈیوٹی پر موجود ہوں گے۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ وین کی مالیت 85لاکھ روپے ہے، برانڈنگ کا کام مکمل کرکے اس پر پٹ کلینک کا نام لکھا جائے گا۔

عاشق حسین کرمانی نے مزید کہا کہ بعد ازاں 25وینز کا اضافہ کیا جائے گا جو کہ پنجاب کے مختلف اضلاع کو فراہم کی جائیں گی۔


متعلقہ خبریں