عمران خان سائفر کیس میں اگلے ہفتے رہا ہو جائیں گے ، لطیف کھوسہ

لطیف کھوسہ(latif khosa)

لطیف کھوسہ کے گھر کے باہرپولیس پہنچ گئی


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما لطیف کھوسہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی توشہ خانہ میں سزائیں معطل ہوچکی ہیں، سائفر کیس میں اگلے ہفتے بری ہوجائیں گے۔

ایک انٹرویو میں لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ جج کو ایمبولینس میں لا کر سزائیں سنوائی گئیں، سائفر کیس کدھر ہے، سائفر کیس عدالت کے روبرو پیش نہیں کیا گیا۔

سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو وزیراعظم بنا دیں ،اوورسیز پاکستانی قوم کا قرضہ اتار دیں گے،لطیف کھوسہ

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور میں کور کمانڈر ہاؤس کو پی ٹی آئی نے آگ نہیں لگائی، 9، 10 اور 11 مئی کو بانی پی ٹی آئی تحویل میں تھے، کیسے حملہ کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ باجوہ نے ایکسٹینشن مانگی، نواز شریف نے دی، لندن میں طے ہوا کہ بانی پی ٹی آئی کو ہٹائیں گے، پارٹی کو تتر بتر کریں گے۔

پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنائیں، 45 سال نہ لگائیں۔

 

 

 


متعلقہ خبریں