روزمرہ استعمال کی ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر0.96 فیصد اضافہ

bazar

ملک میں روزمرہ استعمال کی ضروری اشیاء کی قیمتوں میں ہفتہ واربنیادوں پر0.96 فیصد اورسالانہ بنیادوں پر29.45 فیصدکااضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔

پنجاب حکومت نے بھی عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا

پاکستان بیوروبرائے شماریات کی جانب سے ضروری اشیاء کی قیمتوں بارے حساس اشاریہ کے مطابق 4 اپریل کوختم ہونے والے ہفتہ میں 13 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور22 کی قیمتوں میں استحکام رہا، اس کے برعکس 16 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا۔

گزشتہ ہفتہ کے دوران کیلا کی قیمت میں 3.57 فیصد، آٹا 2.68 فیصد، انڈے 1.89 فیصد، ایل پی جی 1.89 فیصد، ڈیزل 1.18 فیصد،گڑ0.63 فیصد، چینی 0.41 فیصد، سرسوں کاتیل 0.26 فیصد، دال مسور0.25فیصد، اورآلو کی قیمت میں 0.23 فیصدکی کمی ہوئی۔

بابر نے کپتانی چھوڑتے اور دوبارہ لیتے وقت ان سے اجازت لی تھی، والد

اس کے برعکس خواتین کے جوتوں کی قیمت میں 12.52 فیصد، ٹماٹر11.93 فیصد، مردانہ جوتے 8.70 فیصد، پیٹرول 3.45 فیصد، چکن 2.99 فیصد، کپڑے 2.23 فیصد، پیاز 1.30 فیصد، روٹی 1.03 فیصد، بیف 0.75 فیصد، لہسن 0.70 فیصد، مٹن 0.41 فیصد اور باسمتی چاول ٹوٹا کی قیمت میں 0.14 فیصدکا اضافہ ہوا۔

سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی

سب سے کم یعنی 17732 روپے ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپ کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں 0.83 فیصدکااضافہ ہوا، 17734 روپے سے لیکر22888 روپے، 22889 روپے سے لیکر29517 روپے، 29518 روپے سے لیکر 44175 اور اس سے زیادہ ماہوارآمدنی رکھنے والے گروپوں کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ میں بالترتیب 0.90 فیصد، 0.85 فیصد، 0.93 فیصد اور1.02 فیصدکااضافہ ہوا۔

چھیڑ چھاڑ کے سین پر مادھوری کے رونے کا انکشاف

صارفین کیلئے قیمتوں کے حساس اشاریہ کاتعین ملک کے 17 بڑے شہروں کی 50 مارکیٹوں میں 51 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی بیشی کی بنیادپرکیا جاتاہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں