سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی

سونا gold

gold


کاروباری ہفتے کے پانچویں روز ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہوگئی ہے۔

آٹے کی فی کلو قیمت میں 16 روپے کمی ہوگئی

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں جمعہ کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 900روپے کی کمی سے 240200روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 772روپے کی کمی سے 205932 روپے کی سطح پر آگئی۔

دوسری جانب سونے کی قیمتوں میں اضافے کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2271.94روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔

عید الفطر کی تعطیلات کا آغاز 9 اپریل سے کیا جائے، سرکاری ملازمین کا مطالبہ

علاوہ ازیں بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 5ڈالر کی کمی سے 2306ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں