پنجاب حکومت نے بھی عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا

eid

وفاق کے بعد پنجاب حکومت نے بھی عید الفطر کی تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

سٹیٹ بینک نے عید الفطر کے موقع پرعام تعطیلات کا اعلان کردیا

پنجاب حکومت نے بھی عید الفطر کے لیے وفاق کی طرز پر تعطیلات کا اعلان کیا ہے۔صوبائی حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہفتے میں 5 دن کام کرنے والے دفاتر میں 10 سے 12 اپریل تک عید تعطیلات ہوں گی جب کہ ہفتے میں 6 دن کام کرنے والے دفاتر میں 10 سے 13 اپریل تک عید تعطیلات ہوں گی۔

بابر نے کپتانی چھوڑتے اور دوبارہ لیتے وقت ان سے اجازت لی تھی، والد

دوسری جانب سرکاری ملازمین نے وفاقی حکومت کی جانب سے اعلان کردہ عیدالفطر کی تعطیلات پر تحفظات ظاہر کردئیے ہیں ۔

سرکاری ملازمین کا کہنا ہے کہ ماہرین فلکیات اور موسمیات کے مطابق عید الفطر 10اپریل کو ہونے کا امکان ہے ۔ اگر سر کاری تعطیلات 10 اپریل سے شروع ہوں گی تو ملازمین اپنے آ بائی علاقوں کو کب جائیں گے ؟

سونے کی فی تولہ قیمت میں 900 روپے کی کمی

عام شہریوں نے بھی کہا ہے کہ حکومت نے ہمیں مشکل میں ڈال دیا ہے ، سرکاری ملازمین  نے وزیر اعظم  شہبازشریف سے پرزوراپیل کی ہے کہ عید الفطر کی تعطیلات کا آغاز 9 اپریل سے کیا جائے۔


متعلقہ خبریں