آریان خان کی ممکنہ گرل فرینڈ کا منہ چھپانا توجہ کا مرکز

aryan khan

بالی وڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان کے بڑے بیٹے آریان خان کی ممکنہ گرل فرینڈ لریسا بونیسی کا پاپارازی سے بچنے کی کوشش کرتے ہوئے منہ چھپانا سب کی توجہ حاصل کرگیا۔

سوشل میڈیا پر لریسا کی ایک نئی ویڈیو بھی سامنے آگئی جس میں انہیں ممبئی کی سڑک پر چلتے ہوئے دیکھا جاسکتا۔

ویڈیو سوشل میڈیا پر جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی اور صارفین مختلف سوالات کرتے نظر آئے۔مذکورہ ویڈیو میں لریسا وائٹ کراپ ٹاپ کے ساتھ کتھئی لیدر اسکرٹ پہنی ہوئی ہیں لیکن اس حسین لک کے باوجود وہ اپنے چہرے کو پاپارازی کے کیمروں سے مستقل چھپانے کی کوشش کرتی رہیں۔

بعدازاں لریسا نے ایک جگہ رک کر پاپارازی کو پوز دیتے ہوئے تصاویر بنائیں لیکن ان کو منہ چھپانا زیادہ مشہور ہوگیا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں