آٹے کی فی کلو قیمت میں 16 روپے کمی ہوگئی

flour

کراچی میں آٹے  کی قیمتوں میں نمایاں کمی آگئی ہے۔

سٹیٹ بینک نے عید الفطر کے موقع پرعام تعطیلات کا اعلان کردیا

چئیرمین ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن عبدالرئوف ابراہیم کا کہنا ہے کہ کراچی میں آٹے کی قیمت میں 16 روپے فی کلو کی کمی آگئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ درآمدی گندم کے ساتھ ہماری ملکی فصل بھی بھرپور ہوئی ہے، ہول سیل میں گندم کے نرخ 5 روپے کم ہو کر 87 روپے فی کلو پر آگئے ہیں، شہر میں اڑھائی نمبر راشن کے آٹے کی قیمت 122 روپے سے کم ہوکر 106 روپے فی کلو پر آ گئی ہے۔

پاکستان اور جاپان کے درمیان اہم منصوبوں کیلئے گرانٹ کے معاہدے پر دستخط

عبدالرئوف ابراہیم  نے مزید کہا کہ کمشنر کراچی نے رمضان میں آٹے کے نرخ 123 روپے فی کلو مقرر کر رکھے ہیں، آٹا سستا ہونے کے باوجود کمشنر کراچی کی طرف سے نظر ثانی شدہ ریٹ لسٹ جاری نہیں کی گئی۔حکومت آٹے کی قیمت کم ہونے کا فائدہ عوام تک پہنچائے۔


متعلقہ خبریں