شوگر مل مالکان نے 10لاکھ چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی

چینی برآمد sugar

شوگر مل مالکان نے حکومت سے 10لاکھ چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی ہے۔

اجازت کی صورت میں ملک بھر میں چینی کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے،ذرائع وزارت تجارت کے مطابق شوگر مل مالکان نے 10لاکھ چینی برآمد کرنے کی اجازت مانگ لی۔

خیبر پختونخوا ریونیو اتھارٹی نے 35فیصد زائد ٹیکس حاصل کرلیا

رواں سال ملک بھر میں چینی کی مجموعی پیداوار 75لاکھ ٹن رہی، ملک میں چینی کی ضرورت کا تخمینہ 5لاکھ ٹن ماہانہ یا 60لاکھ ٹن سالانہ ہے۔

شوگر ملز ایسوسی ایشن کے مطابق چینی کے 15لاکھ ٹن اضافی ذخائر ہیں، بھارت کے چینی برآمد پر پابندی لگانے سے عالمی مارکیٹ میں ریٹ بڑھ گئے، 10 لاکھ ٹن چینی برآمد کر کے ایک ارب ڈالر تک کمائے جاسکتے ہیں۔

ای سی سی شوگر ملز ایسوسی ایشن کی درخواست کا جلد جائزہ لے گی، چینی برآمد کرنے کی اجازت کی صورت میں مقامی مارکیٹ میں قیمت بڑھنے کا خدشہ ہے۔


متعلقہ خبریں