پنجاب حکومت نے سال 2023-2024 کے لیے گندم کی امدادی قیمت 3 ہزار 900 روپے فی من مقررکردی۔
پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی امدادی قیمت مقرر کرنے کی منظوری پنجاب کابینہ کے اجلاس میں دی گئی۔
اجلاس میں زیادتی اور بچوں پر ظلم کے مقدمات کا ٹرائل تیزی سے کرکے انجام تک پہنچانے اور ہتکِ عزت کیس میں 90 دن میں ڈگری اور 180 دن میں ٹرائل ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
لاہور،پنجاب میں گندم کی امدادی قیمت 4 ہزار روپے فی من مقرر
کابینہ اجلاس میں صوبے میں اسپیشل اسپیڈی ٹرائل کورٹ قائم کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایک دوسرے اجلاس میں صوبے میں صفائی کے احکامات پر سختی سے عمل درآمد کرانے کی ہدایت بھی کی۔