سینیٹ انتخابات، پیپلز پارٹی کے 11، مسلم لیگ (ن) کے 6 سینیٹر منتخب

سینیٹ انتخابات

وزیر اعظم شہبازشریف سینیٹ الیکشن میں اپنا ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں


الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے سینیٹ کی 19 نشستوں پر آج الیکشن منعقد کرائے گئے۔

جولائی تا مارچ:پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں 11 فیصد کمی ریکارڈ

الیکشن کمیشن کے مطابق پیپلز پارٹی 11، مسلم لیگ ن سینیٹ کی 6 نشستیں جیتنے میں کامیاب ہوئیں۔

پنجاب

پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی5 نشستوں پر ن لیگ کے امیدوار کامیاب ہوئے،پنجاب میں سینیٹ کی2 ٹیکنوکریٹ،2 خواتین اور ایک اقلیتی نشست پر انتخاب ہوا۔

ن لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار محمد اورنگزیب 128ووٹ لیکر کامیاب ہوئے،پنجاب سے سینیٹ کی نشست پر ن لیگ کے مصدق ملک 121 ووٹ لیکر کامیاب ہوئے،سنی اتحاد کونسل کی ڈاکٹر یاسمین راشد نے 106 ووٹ لئے،ایک ووٹ مسترد ہوا۔

بجلی کے مجموعی نرخ میں کمی پر کام شروع

خواتین کی نشستوں پر مسلم لیگ ن کی انوشہ رحمان اور بشری ٰانجم بٹ کامیاب ہوئیں،انوشہ رحمان نے125 اور بشریٰ انجم بٹ نے 123 ووٹ حاصل کیے۔سنی اتحاد کونسل کی صنم جاوید نے 102 ووٹ حاصل کیے،6 مسترد ہوئے۔

پنجاب اسمبلی میں سینیٹ کی اقلیتی نشست پر مسلم لیگ ن کے خلیل طاہر سندھو کامیاب ہوئے،خلیل طاہر سندھو نے253 جبکہ سنی اتحاد کونسل کے آصف عاشق نے 99 ووٹ حاصل کئے۔پنجاب اسمبلی میں سینیٹ الیکشن میں کل 356ووٹ کاسٹ ہوئے۔

اسلام آباد

اسلام آباد سے پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے ایک، ایک نشست جیتی۔

اسحاق ڈار ٹیکنوکریٹ کی نشست پر کامیاب ہوئے۔اسحاق ڈار 222 ووٹ لے کر سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے،سنی اتحاد کونسل کے امیدوار راجہ انصر محمود کو 81 ووٹ ملے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پاؤڈر بھرے دھمکی آمیز خطوط موصول

پیپلزپارٹی کے رانا محمود الحسن 224 ووٹ لے کر سنیٹر منتخب ہوئے۔قومی اسمبلی میں کل 310 ووٹ کاسٹ ،7مسترد ہوئے۔

سندھ

سندھ میں پیپلز پارٹی نے سینیٹ کی 10 نشستیں حاصل کیں ،سندھ سے ایم کیو ایم اور آزاد امیدوار نے ایک، ایک نشست جیتی۔

سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست پر پیپلز پارٹی کے اشرف علی جتوئی ،دوست علی جیسر کامیاب ہوئے،کاظم علی شاہ ، مسروراحسن اور ندیم بھٹو بھی سندھ سے سینیٹ کی جنرل نشست پر کامیاب ہوگئے۔

بینک اپنے جنریٹرز کو اپ گریڈ کریں، سیپا

ٹیکنوکریٹ کی2 نشستوں پر پیپلز پارٹی کے امیدوار سرمد علی اور ضمیرگھمرو کامیاب ٹھہرے،خواتین کی نشستوں پر پیپلز پارٹی کی روبینہ قائم خانی اور قراۃ العین مری کامیاب ہوئے،سندھ سے اقلیت کی نشست پر پیپلزپارٹی کے امیدوار پنجو بھیل کامیاب قرار پائے۔

ریٹرننگ آفیسر کے مطابق ایم کیو ایم کے امیدوار عامرچشتی اورآزادامیدوار فیصل واوڈا بھی کامیاب قراردئیے گئے۔

بجلی 2روپے75پیسے فی یونٹ مہنگی،نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن کے مطابق خیبرپختونخوا کی 11 نشستوں پر سینیٹ الیکشن ملتوی کیے گئے،بلوچستان کی11،پنجاب کی5نشستوں پر امیدوار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہو چکے ہیں۔

 


ٹیگز :
متعلقہ خبریں