اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سمیت 8 ججز کو دھمکی آمیز خطوط موصول

islamabad high court

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق سمیت 8 ججز کو دھمکی آمیز خطوط موصول ہوئے ہیں۔

بینک اپنے جنریٹرز کو اپ گریڈ کریں، سیپا

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں مبینہ مشکوک خطوط موصول ہوئے ہیں ،اسلام آباد پولیس ایکسپرٹس ٹیم تحقیقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ پہنچ گئی ہے، ذرائع کا کہنا ہے خط کے اندر پاؤڈر تھا ،پولیس کی ٹیم تحقیقات کر رہی ہے۔

عدالتی ذرائع نے بتایا کہ خط کے متن میں لفظ اینتھراکس لکھا ہوا تھا، خط کے اندر ڈرانے دھمکانے والا نشان بھی موجود ہے۔

بجلی 2روپے75پیسے فی یونٹ مہنگی،نوٹیفکیشن جاری

سائفر اپیلوں پر سماعت کے دوران  چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہائیکورٹ میں خطوط موصول ہوئے ہیں،بنیادی طور پر ہائیکورٹ کو تھریٹ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کو دھمکی آمیز خط پر مقدمہ درج کرلیا گیا،تھانہ سی ٹی ڈی میں درج مقدمہ میں دہشتگردی کی دفعات بھی شامل کی گئی ہیں۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے ڈیوٹی کلرک قدیر احمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا۔متن میں کہا گیا ہے ججز کو بھیجے گئے خطوط میں تھریٹ کرنے کیلئے مخصوص شکل اور Bacillus Anthracis کا استعمال کیا گیا۔

سیمنٹ کی ریٹیل قیمت میں ایک ہفتہ کے دوران کمی ریکارڈ

خیال رہے کہ مشکوک خطوط ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب اسلام آباد ہائیکورٹ کے 6 ججز نے چند روز قبل سپریم جوڈیشل کونسل کو ایک خط میں عدالتی معاملات میں دخل اندازی کا معاملہ اٹھایا تھااور اس معاملے پر سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لیا ہے۔


متعلقہ خبریں