پرینیتی چوپڑا نے فلم کیلئے اپنا 10 کلو وزن بڑھا لیا

parineeti chopra

بالی ووڈ اداکارہ پرینیتی چوپڑا نے فلم امر سنگھ چمکیلا میں امرجوت کور کا کردار ادا کرنے کیلئے اپنا 10 کلو وزن بڑھا لیا۔

فلم کے ڈائریکٹر امتیاز علی نے فلم کے ٹریلر کی تعارفی تقریب میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے اداکارہ سے کہا کہ فلم امر سنگھ چمکیلا میں امرجوت کور کے کردار کیلئے اپنا وزن بڑھانے کیلئے سموسے اور چاٹ کھاؤ۔

تاریخی ڈرامہ سیریز صلاح الدین ایوبی نشر ہونے کو تیار

ڈائریکٹر نے مزید بتایا کہ کوئی لڑکی یا لڑکا کبھی بھی یہ نہیں کرنا چاہے گا اور یہ کسی بھی اداکار کیلئے بہت مشکل کام ہوتا ہے، لیکن اس پر میں پرینیتی کا شکر گزار ہوں، جنہوں نے میری بات مان لی۔

خیال رہے کہ پرینتی چوپڑا امتیاز علی کی فلم چمکیلا میں دلجیت دوسانجھ کے ساتھ نظر آئیں گی، یہ فلم پنجابی کے دو مشہور گلوکاروں امرجوت کور اور امر سنگھ چمکیلا پر مبنی ہے۔


متعلقہ خبریں