نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز، شاہینوں کا ممکنہ اسکواڈ سامنے آگیا

pakistan cricket team

نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے ممکنہ قومی اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے نام سامنے آگئے۔

نیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز کیلئے قومی کرکٹ اسکواڈ کا اعلان اگلے ایک دو روز میں کیے جانے کا امکان ہے۔

ہوم سیریز کی وجہ سے 18 کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیے جانے کی تجویز ہے تاہم قومی اسکواڈ کو حتمی شکل دینے کیلئے کپتان بابر اعظم اور قومی سلیکٹرز کے درمیان مشاورت جاری ہے۔

بابر اعظم مسلسل 3 ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں پاکستان کی قیادت کرنے والے پہلے کپتان بن جائیں گے

قومی اسکواڈ میں شامل ممکنہ کھلاڑیوں میں کپتان بابر اعظم، صائم ایوب، محمد رضوان، صاحبزادہ فرحان، سلمان علی آغا، افتخار احمد، اعظم خان، شاداب خان، اسامہ میر اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔

اس کے علاوہ نسیم شاہ، عماد وسیم، محمد عامر، زمان خان، عثمان خان، وسیم جونیئر، عرفان نیازی اور عباس آفریدی کے ناموں پر بھی غور کیا جارہا ہے جبکہ فخر زمان کے ہاتھ کی انجری کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

علاوہ ازیں فاسٹ باؤلر حارث رؤف مکمل فٹ نہیں ہو سکے لیکن وہ ری ہیب جاری رکھیں گے، حارث رؤف پی ایس ایل کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں