وزیراعظم شہباز شریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناوں کا اظہار

وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم شہباز شریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نومنتخب حکومت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

امریکی صدر نے اپنے خط میں لکھا کہ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان شراکت داری دنیا اور ہمارے عوام کی سلامتی یقینی بنانے میں نہایت اہم ہے۔ دنیا اور خطے کو درپیش وقت کے اہم ترین چیلنجز کا سامنا کرنے میں امریکہ پاکستان کے ساتھ کھڑا رہے گا۔

جو بائیڈن کا کہنا تھا کہ صحت عامہ کا تحفظ، معاشی ترقی اور سب کے لیے تعلیم مشترکہ وژن ہے جسے مل کر فروغ دیتے رہیں گے۔ امریکہ پاکستان گرین الائنس فریم ورک سے ماحولیاتی بہتری کے لئے ہم اپنے اتحاد کو مزید مضبوط کریں گے۔

ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو، سربراہ وزیراعظم ہوں گے

خط میں کہا گیا کہ پائیدار زرعی ترقی، آبی انتظام اور 2022 کے سیلاب کے تباہ کن اثرات سے بحالی میں پاکستان کی معاونت جاری رکھیں گے۔ پاکستان کے ساتھ مل کرانسانی حقوق کے تحفظ اور ترقی کے فروغ کے لئے پرعزم ہیں۔

امریکی صدر نے مزید لکھا کہ دونوں اقوام کے درمیان استوار مضبوط پارٹنرشپ کو تقویت دیں گے۔ دونوں ممالک کے عوام کے درمیان استوار قریبی رشتے مزید مضبوط بنائیں گے۔


متعلقہ خبریں