کاروباری دن کے اختتام پر ڈالر مزید سستا ہو گیا

اسٹاک ایکسچینج (stock exchange)

انٹر بینک میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کی قدر میں مزید کمی ہو گئی ہے، انٹر بینک میں ڈالر 8 پیسے سستا ہوا۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک کاروبار کے اختتام پر ڈالر 277 روپے95 پیسےپر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج بھی کاروبار کے آغاز پر تیزی دیکھی گئی، 100انڈیکس میں 77پوائنٹس کا اضافہ ہو گیا۔

معیشت کی بحالی حکومت کی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم

دوران کاروبار انڈیکس 67ہزار220 پوائنٹس پرٹریڈکرتے دیکھاگیا، گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج 100 انڈیکس نے نئی تاریخ رقم کی۔

گزشتہ روز کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 594 پوائنٹس اضافے سے 67142 کی سطح پربند ہوا۔واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس کی تاریخی بلند ترین سطح 67094 تھی۔


متعلقہ خبریں