امریکہ: ہیکر گروپ کی معلومات دینے پر ایک کروڑ ڈالر انعام کا اعلان


نیویارک: امریکہ نے ٹیکنالوجی کمپنی “بلیک کیٹ” کے نام سے مشہور ہیکر گروپ کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کے لیے ایک کروڑ ڈالرانعام کا اعلان کردیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے “بلیک کیٹ” کے نام سے مشہور رینسم ویئر گروپ کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والے کے لیے انعام کی پیشکش کی۔

ہیکر گروپ (رینسم ویئر گروپ) نے امریکہ کے یونائیٹڈ ہیلتھ ٹیکنالوجی یونٹ کو ہیک کیا اور پورے ملک میں انشورنس کی ادائیگیوں میں خلل ڈالا۔

واضح رہے کہ امریکہ کے یونائیٹڈ ہیلتھ کا گزشتہ ہفتے کہنا تھا کہ اس نے 14 ارب ڈالر سے زیادہ کے طبی دعوؤں کے بیک لاگ کو پورا کرنا شروع کر دیا ہے اور اس سائبر حملے کی وجہ سے فروری کے آخر اور مارچ کے شروع میں بڑے پیمانے پر خلل پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: اینڈرائیڈ فونز پر نئے وائرس کے ذریعے صارفین کا ڈیٹا چوری کئے جانے کا انکشاف

یونائیٹڈ ہیلتھ کیئر کا ٹیکنالوجی یونٹ انشورنس کمپنیوں سے میڈیکل کمپنیوں کو ادائیگیوں کے عمل میں کلیدی کردار ادا کرتا ہے اور بعض صورتوں میں سائبر حملے کی وجہ سے پیدا ہونے والی رکاوٹ مریضوں اور ڈاکٹروں کو طبی خدمات کی ادائیگی پر مجبور کرتی ہے۔

سائبر حملے نے 3 کروڑ سے زیادہ غریب اور غیر بیمہ مریضوں کی خدمت کرنے والے کمیونٹی ہیلتھ سینٹرز پر شدید اثر ڈالا۔

ہیکرز کا اس ماہ کے شروع میں دعویٰ کیا تھا کہ کمپنی نے اپنے سسٹم کو بحال کرنے کی کوشش میں 2 کروڑ 20 لاکھ ڈالر تاوان ادا کیا ہے تاہم اس نے یہ نہیں بتایا کہ رقم وصول کرنے کے بعد کمپنی کی خدمات بحال کی ہیں یا نہیں۔

ہیکر نے اپنی ویب سائٹ پر جعلی بیان ڈالا کہ حکام اس کی سرگرمیوں پر قابو پانے میں کامیاب ہو گئے۔


متعلقہ خبریں