سندھ حکومت کا 4 اپریل کو عام تعطیل کا اعلان

holiday

سندھ حکومت ذوالفقار علی بھٹو کی 45 ویں برسی کے موقع پر 4اپریل کو صوبے میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

سندھ حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق جمعرات کے روز تمام سرکاری و نیم سرکاری ادارے بند رہیں گے ،سکول کالجز اور جامعات میں عام تعطیل ہوگی ،اس کے علاوہ بلدیاتی کاونسلز اور اتھارٹی میں بھی عام تعطیل ہوگی۔

افسر شاہی کی غفلت، کروڑوں روپے کی گندم ضائع ہونے کا خدشہ

دوسری جانب 4اپریل کو ذوالفقار بھٹو کی برسی کے حوالے سے جلسہ رمضان کے احترام میں ملتوی ہو گیا ہے۔  ترجمان سندھ حکومت کے مطابق ذوالفقار علی بھٹو کی برسی کے حوالے سے جلسہ اب 14 اپریل کو گڑھی خدابخش میں ہو گا۔  جلسہ عام سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔


متعلقہ خبریں