توانائی بحران سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی مدد امریکہ کی ترجیح ہے، میتھیو ملر

methio millar

واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے کہا ہے کہ توانائی بحران سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی مدد کرنا امریکہ کی ترجیح میں شامل ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم نے پاکستان میں تقریباً 4 ہزار میگا واٹ صاف توانائی کی پیداوار میں مدد کی اور ہمارے منصوبوں نے ملک کی بجلی کی صلاحیت میں خاطر خواہ اضافہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ ہمارے کوششوں سے ہی آج لاکھوں پاکستانیوں کے گھروں میں بجلی ہے جبکہ امریکہ اور پاکستان نے اضافی طور پر گرین پروگرام کو آگے بڑھایا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی سماجی اور اقتصادی ترقی کیلئے کاوشیں جاری رکھیں گے ، چین

میتھیو ملر نے کہا کہ ماحولیاتی چیلنجز اور خاص طور پر واٹر مینجمنٹ پر مل کر کام کر رہے ہیں۔ موسمیاتی تبدیلیوں سے پاک زراعت اور قابل استعمال توانائی پر بھی کام کر رہے ہیں۔


متعلقہ خبریں