ایچی سن کالج کے پرنسپل سے3 مرتبہ بات ہوئی،استعفیٰ واپس لینے کو کہا، عطا اللہ تارڑ

ایچی سن کالج

ایچی سن کالج کے پرنسپل سے کیا بات چیت ہوئی؟ عطا اللہ تارڑ نے بتا دیا


وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڈ نے کہا ہے کہ میری کل 3 مرتبہ ایچی سن کالج کے پرنسپل سے بات ہوئی،ایچی سن کالج کے پرنسپل نے وزیراعظم کیلئے اچھے اور مثبت جذبات کااظہار کیا۔

ایس آئی کو بدسلوکی کا نشانہ بنانے والے لیگی ایم پی اے کو شوکاز نوٹس

ہم نیوز کے پروگرام ہم دیکھیں گے منصور علی خان کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میں نے ایچی سن کالج کے پرنسپل کو کہا معاملہ خوش اسلوبی سے حل کرنا چاہئے،میں نے ایچی سن کالج کے پرنسپل کو درخواست کی استعفیٰ واپس لیں۔

میری کالج کے پرنسپل سے خوشگوار موڈ میں بات ہوئی،احد چیمہ کی بھی اس ملک کیلئے خدمات ہیں،احد چیمہ نے گورنر کو خط لکھا ہے میں اس کی تصدیق کرتا ہوں۔

پاکستان دہشت گردحملے کی مکمل تحقیقات کرے،چینی سفارتخانہ

ایچی سن میں میرٹ پر داخلے ہوتے ہیں،ایچی سن کالج میں احد چیمہ کے بچوں کا بھی داخلہ میرٹ پر ہوا تھا،فیس معاف کرنے کی درخواست دوسال پہلے دی تھی،پالیسی دو بچوں کیلئے نہیں سب کیلئے بنائی گئی تھی۔

احد چیمہ نے بطور وزیر لکھا کہ وہ یہ سہولت لینا نہیں چاہتے،احد چیمہ نے کہا ہے کہ پالیسی برقراررکھی جائے،پالیسی بنانا ادارے کااختیار ہے۔

بورڈ آف گورنرز کے فیصلے کیخلاف بھی اپیل گورنر کے پاس ہی جاتی ہے،پچھلے2سال سے یہ درخواست گورنر کے پاس پنڈنگ پڑی ہوئی تھی۔

بڑے ٹیکس دہندگان کو بلیو پاسپورٹ اور اعزازی سفیر کا درجہ دینےکا اعلان

ابراہیم طارق شفیع کا سیاست سے کوئی تعلق نہیں،ابراہیم طارق شفیع شریف خاندان سے نہیں،آخری بورڈ آف گورنرز پی ٹی آئی کے دور میں بنا،معاملہ تقریبا حل ہو گیا ہے،احد چیمہ نے سہولت لینے سے انکار کر دیا ہے۔

کالج کے پرنسپل کی مدت اگست میں ختم ہورہی ہے،میری خواہش ہے کہ ایچی سن کالج کے پرنسپل اپنا استعفیٰ واپس لیں،میں اس معاملے کو بہتر طریقے سے حل کرنے کی مزید کوشش کروں گا۔

پاکستان کے ٹاپ 66 ٹیکس دینے والے افراد، کمپنیوں اور برآمد کنندگان کی فہرست سامنے آگئی

میں نے پرنسپل کو بھی کہا ہے کہ اس معاملے کو خوش اسلوبی سے حل ہوناچاہیے،میں نے دونوں طرف ایک ثالثی کاکردارادا کیا۔


متعلقہ خبریں