بھارتی دوا ساز کمپنیوں کی ناقص کارکردگی عالمی سطح پر بے نقاب


بھارتی دوا ساز کمپنیوں کی ناقص کارکردگی عالمی سطح پر بے نقاب ہوگئی۔

ہندوستانی ادویات بنانے والی کمپنی Intas امریکہ کے لیے کینسرکی دوائیں بنا رہی تھی، اس کمپنی کے معیار میں شدید کمی سامنے آئی۔

ہندوستانی فارماکامعیاردن بدن گرتا جا رہا ہے،حال ہی میں امریکہ نے بھارت کے فارماسوٹیکل سسٹم کی خرابیوں کے باعث چین سے دواؤں کے لیے رابطہ کیا۔

نکی ایشیا کے مطابق بھارت کی ناقص ریگولیٹری نگرانی،اینالاگ پریکٹس اورڈیٹا کی سالمیت کے مسائل کی وجہ سے سینکڑوں بچے موت کا شکار ہو رہے ہیں،بچوں میں غیر معیاری کھانسی کے شربت سے اموات اور عالمی منشیات کی تجارت بھارت میں ایک نیا موڑ لے رہی ہے۔

امریکی معالجین کا کہنا ہے کہ کینسر کی دوائیوں کی کمی ہزاروں اموات کا باعث بن سکتی ہے،اس بحران نے واشنگٹن کوچین کا رخ کرنے پرمجبورکردیا ہے جس کے لیے چینی فارماسیوٹیکل کو اس کمی کو پورا کرنے کے لیے بلایا گیا ہے۔

عوام کیلئے صحت کارڈ بہت جلد اچھے پیکیج کے ساتھ فعال بنائیں گے‘وزیر صحت پنجاب

امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے انسپکٹرز کی ایک ٹیم مغربی ہندوستان میں ایک دوا ساز فیکٹری کی چھان بین کررہی تھی جس دوران یہ سب معاملات سامنے آئے۔

مینوفیکچرنگ اورڈرگ ٹیسٹنگ کے اعدادوشمار سے یہ ظاہر ہوا کہ Intas کے ایگزیکٹوز نے ڈیٹا میں ہیرا پھیری کی اور اسے چھپانے کی کوشش کی۔

گزشتہ 10 سالوں میں یو ایس فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے کوالٹی کنٹرول میں کوتاہیوں کے لئے کئی بھارتی دوا ساز کمپنیوں کو بلاک کیا۔

ڈاکٹرریڈیز لیبارٹریزجو کہ بھارت کی سب سے بڑی کمپنی ہے کو بھی یو ایس ایف ڈی اے کی جانب سے وارننگ دی گئی،بھارتی دواسازکمپنیوں پرتحفظات ہونے کی وجہ سے امریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی ٹیم مغربی ہندوستان میں دوا ساز فیکٹری کی چھان بین کے لیے گئی۔

امریکہ کی جانب سے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کی ٹیم کا بھارتی فارماسوٹیکل کمپنیوں کی چیکنگ کے دوران ناقص حکمت عملی کا پول کھل گیا۔


متعلقہ خبریں