وزیر پورٹس اینڈ شپنگ نے بھی بھارت سے تجارت کی حمایت کر دی

پورٹس اینڈ شپنگ

وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے بعد وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ نے بھی بھارت کے ساتھ تجارت کی حمایت کردی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں وفاقی وزیر قیصر احمد شیخ اور تحریک انصاف کے عاطف خان نے شرکت کی،اس دوران وفاقی وزیر پورٹس اینڈ شپنگ قیصر احمد شیخ نے بھارت کے ساتھ تجارت کی حمایت کی۔

حکومت کا پاک ایران گیس پائپ لائن منصوبے پر امریکا سے چھوٹ مانگنے کا فیصلہ

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاکستان کی بزنس کمیونٹی بھارت سے تجارت کے حق میں ہے تاہم پڑوسی ملک سے ٹریڈ کے معاملہ پر ابھی کابینہ میں زیربحث نہیں آیا۔

رکن قومی اسمبلی تحریک انصاف عاطف خان نے کہا کہ بھارت سے تجارت کے معاملے پر پارلیمنٹ میں بحث ہونی چاہیے۔


متعلقہ خبریں