قومی کرکٹرز کی نعت رسول مقبول ﷺ پڑھنے کی ویڈیو نے دل جیت لیے

قومی کرکٹرز

قومی کرکٹرز کی مدینہ منورہ جاتے وقت نعت رسول مقبول ﷺ پڑھنے کی ویڈیو نے دل  جیت لیے۔

پاکستان سپرلیگ 9 کے ختم ہوتے ہی بیشتر کرکٹرز رمضان کے مہینے میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے سعودی عرب پہنچے ہوئے ہیں، ان کرکٹر میں سابق کپتان بابر اعظم، امام الحق، نسیم شاہ اور افتخار احمد شامل ہیں۔ سوشل میڈیا پر قومی کرکٹرز کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں قومی کرکٹرز کو بس میں بیٹھے دیکھا جا سکتا ہے۔

محمد عامر نے بھی ریٹائرمنٹ واپس لے لی

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے بس میں سوار کرکٹرز مدینہ کی جانب جا رہے ہیں اور اس دوران کرکٹرز نے آخری نبیﷺ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے نعتیہ کلام پیش کیا ہے۔ ویڈیو میں کرکٹر افتخار احمد، نسیم شاہ، امام الحق اور بابر اعظم کو نعت ”جس نے لا کر کلام الہی دیا وہ محمد مدینے میں موجود ہیں” پڑھتے دیکھا جا سکتا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Hassam Sajjad (@thakurhassam_94)


ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کے دل جیت لیے ہیں اور قومی کر کٹرز کو خوب سراہا جا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں