وزیر اعظم نے اقتصادی رابطہ کمیٹی دوبارہ تشکیل دیدی ، وزیر خزانہ چیئرمین مقرر

Shahbaz Sharif

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے اقتصادی رابطہ کمیٹی دوبارہ تشکیل دے دی، جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ای سی سی کے چیئرمین وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب ہوں گے جبکہ وزیرِ اقتصادی امور، وزیرِ تجارت، وزیرِ توانائی ، وزیرِ پیٹرولیم اور وزیرِ پلاننگ کمیٹی کے رکن ہوں گے۔

ای سی سی نے 262ادویات کی قیمتوں میں اضافہ ملتوی کر دیا

واضح رہے کہ 22 مارچ کو وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ای سی سی سمیت 6 اہم کابینہ کمیٹیاں تشکیل دی تھیں۔ اقتصادی رابطہ کمیٹی 7 ارکان پر مشتمل تھی۔

ای سی سی کے ارکان میں خزانہ، تجارت، توانائی ، صنعت و پیداوار اور نجکاری کے وفاقی وزراء کو شامل کیا گیا تھا۔


متعلقہ خبریں