صدر آصف زرداری نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازا


صدر مملکت آصف علی زرداری نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد بن سلمان کو کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نواز دیا۔

ایوان صدر میں سعودی وزیر دفاع کو نشان پاکستان سے نوازنے کے لیے تقریب منعقد ہوئی۔

اس تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف، چیئرمین جوائنٹ چیفس جنرل ساحر شمشاد مرزا، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وزیر دفاع خواجہ آصف اور دیگر شریک ہوئے۔

تقریب میں صدر مملکت آصف زرداری نے سعودی وزیر دفاع شہزاد خالد بن سلمان کو نشان پاکستان کے اعزاز سے نوازا۔ واضح رہے کہ مختلف شعبہ جات میں خدمات انجام دینے والی 829 شخصیات کو سول ایوارڈ ملیں گے۔

یوم پاکستان پر مسلح افواج کی پریڈ، لڑاکا طیاروں کا شاندار فلائی پاسٹ

3 شخصیات کو ستارہ امتیاز، 9 کو تمغہ امتیاز، 7 کو نشان امتیاز ملے گا، 2 شخصیات کو ہلال پاکستان، ایک کو ہلال شجاعت، 40 کو ہلال امتیاز اور 18 کو ہلال قائداعظم کے ایوارڈ سے نوازا جائے گا، ایک شخصیت کو ستارہ پاکستان، 20 کو ستارہ شجاعت، 63 کو ستارہ امتیاز ملے گا۔

70 افراد صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی حاصل کریں گے، 3 شخصیات کو ستارہ قائداعظم، 4 کو ستارہ خدمت، 25 کو تمغہ شجاعت ملے گا، 260 شخصیات کو تمغہ امتیاز، چار کو تمغہ خدمت ایوارڈ ملے گا۔

کورونا کے دوران صحت کے شعبہ میں خدمات دینے والی 299 شخصیات کو تمغہ امتیاز دیا جائے گا، ایوان صدر میں آج 90 شخصیات کو سول اعزازات سے نوازا جائے گا، اعزازات کی تقریبات چاروں صوبائی گورنرز ہاؤس میں بھی ہوں گی۔

سول ایوارڈ حاصل کرنے والی اہم شخصیات میں فواد حسن فواد، افتخار عارف، ہاکی کے کھلاڑی اصلاح الدین شامل ہیں، عوامی خدمات پر سید قائم علی شاہ، راجہ ظفر الحق، ڈاکٹرشمشاد اختر ایوارڈ حاصل کریں گی۔

ہماری مسلح افواج ملک کے دفاع کیلئے ہر وقت تیار ہیں، صدر آصف علی زرداری

بیوروکریٹ مشتاق سکھیرا،فواد حسن فواد،ناصرمحمود کھوسہ، راحت علی خان، انور مسعود، زاہد ملک صحافی، ماہر معیشت ڈاکٹر محمد جہانزیب خان بھی ایوارڈ لینے والوں میں شامل ہیں۔

طارق فاطمی، طارق باجوہ، طارق پاشا بھی ایوارڈ لینے والوں میں شامل ہیں، 18 سفرا کو ہلال قائد اعظم دیا جائے گا، فنکارہ شبنم، گلوکار فاخر محمود، صحافی واصف ناگی، کوہ پیما نائلہ کیانی بھی ایوارڈ لینے والوں میں شامل ہیں۔

گلوکارہ شازیہ منظور، کلاسیکل ڈانسر شیما کرمانی،عنایت حسین بھٹی مرحوم کوصدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی سے نوازاجائے گا۔ صحافی سلمان غنی، سہیل وڑائچ بھی ایوارڈ لینے والوں میں شامل ہیں، صحافی وقار ستی، فاروق عادل، نقی حیدر نقی، شمع جونیجو، فہد حسین، افتخار احمد بھی ایوارڈ لینے والوں میں شامل ہیں۔


متعلقہ خبریں