اسلام آباد: 2 گروپوں کے درمیان فائرنگ، 3 افراد جاں بحق، 5 زخمی

پی ٹی آئی

اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت میں بچوں کی لڑائی میں بڑے گود پڑے۔ گولیاں چلنے سے 3 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق اسلام آباد کے تھانہ سہالہ کی حدود میں واقع گاؤں پیر سوہاوہ میں 2 گروپوں کے درمیان خونی تصادم ہوا ہے۔ تصادم بچوں کی لڑائی سے شروع ہوا جس میں گولیاں بھی چل گئیں۔

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ ریسکیو اداروں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔ زخمی ہونے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یوم پاکستان: مسلح افواج کی قوم کو مبارکباد

پولیس کے مطابق فریقین کے درمیان ذاتی رنجش چل رہی تھی جبکہ فائرنگ کے واقعہ میں جاں بحق ہونے والوں میں غلام مصطفی ، زبیر اقبال اور پرویز جبکہ زخمیوں میں بلال مصطفی، عمیر اقبال، عدیل، گلفام اور سدرہ شامل ہیں۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کو جلد گرفتار کرنے کا حکم دے دیا۔


متعلقہ خبریں