قومی اسکواڈ کے انتخاب میں میری سفارش بھی نہ مانی جائے، چیئرمین پی سی بی

چیئرمین پی سی بی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاک نیوزی لینڈ سیریز سے قبل کیمپ کے لیے قومی کرکٹرز کے انتخاب میں اُنکی سفارش بھی نہ مانی جائے۔

آئندہ ماہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ہونے والی سیریز کے سلسلے میں قومی کرکٹرز کے تربیتی کیمپ کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب پر چیئرمین پی سی بی نے حکام سے تفصیلی مشاورت کی۔

لاہور میں واقع پی سی بی کے ہیڈ آفس میں کیمپ کے لیے کھلاڑیوں کے ناموں پر غور کیا گیا۔ اس دوران محسن نقوی نے اسکواڈ کا انتخاب میرٹ اور کارکردگی پر کرنے کی ہدایت کی۔

پاک نیوزی لینڈ ٹی ٹوئنٹی سیریز، اسکواڈ میں نوجوان کھلاڑیوں کی شمولیت کا امکان

چیف سلیکٹر وہاب ریاض کی جانب سے محسن نقوی کو پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں اچھی کارکردگی دکھانے والے بلے بازوں اور باؤلرز کے حوالے سے رپورٹ پیش کی۔

چیئرمین پی سی بی نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل 9 میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کو کیمپ میں شامل کیا جائے۔ میرٹ اور کارکردگی پر منتخب کھلاڑی اچھا رزلٹ دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ ‘کیمپ کے لیے کھلاڑیوں کے انتخاب میں میری سفارش بھی نہ مانی جائے۔’


متعلقہ خبریں