پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت آغاز،100انڈیکس میں 70پوائنٹس کااضافہ

پاکستان اسٹاک ایکسچینج

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا اور100انڈیکس میں 70پوائنٹس کااضافہ دیکھنے میں آیا۔

دوران کاروبار انڈیکس 65ہزار448 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری دن منفی رہا جس میں 100 انڈیکس میں 314 پوائنٹس کی کمی دیکھی گئی۔

پاکستان میں مختلف ماڈلز کی گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کر دی گئی

گزشتہ روز کاروبار کے آغاز میں تیزی دیکھی گئی جس میں 100 انڈیکس نے 400 سے زائد پوائنٹس کے اضافے سے سال کی بلند ترین سطح 66 ہزار 196 ریکارڈ کی لیکن اختتام تک یہ اضافہ برقرار نہ رہ سکا۔

100 انڈیکس 314 پوائنٹس کم ہوکر 65 ہزار 417 پوائنٹس پر بند ہو ا تھا۔ گزشتہ کاروباری دن 100 انڈیکس 870 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

گزشتہ روز 38 کروڑ 96 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 11 ارب 30کروڑ روپے سے زائد رہی۔


متعلقہ خبریں