غیرقانونی ماہی گیری کرنے والی بھارتی لانچوں کیخلاف کارروائی، سیلر شہید


کراچی: پاکستان کی سمندری حدود میں غیر قانونی ماہی گیری کرنے والے بھارتی لانچوں سے مقابلے میں میری ٹائم سیکیورٹی ایجنسی (ایم ایس اے) کا ایک اہلکار شہید جبکہ 2 بھارتی ماہی گیر لاپتہ ہو گئے۔

ترجمان ایم ایس اے کے مطابق خصوصی اقتصادی زون میں 8 بھارتی لانچوں کے غیرقانونی ماہی گیری میں ملوث ہونے پر آپریشن کیا گیا۔ اس دوران 8 کشتیوں میں سے ایک بھارتی لانچ جس پر 7 ماہی گیر سوار تھے اسے گھیر لیا گیا جس نے پکڑے جانے سے بچنے کے لیے بھارت کی جانب فرار ہونے کی کوشش کی۔

بھارتی لانچ کے عملے نے ایم ایس اے اہلکاروں کو جہاز پر آنے کی اجازت دی اور جس وقت ایم ایس اے کے اہلکار بھارتی لانچ پر منتقل ہو رہے تھے تو اس دوران انہوں نے اچانک لانچ کی رفتار بڑھا دی جس کی وجہ سے بھارتی کشتی میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کے بحری جہاز سے ٹکرا کر الٹ گئی۔

یہ بھی پڑھیں: ناران میں گلیشیئر نے تباہی مچا دی، کئی ہوٹل دب گئے

بھارتی لانچ الٹنے سے ایم ایس اے کے اہلکار اور 7 بھارتی ماہی گیر سمندر میں جا گرے۔ امدادی کارروائی میں 5 بھارتی ماہی گیروں سمیت 4 ایم ایس اے اہلکاروں کو سمندر سے نکال لیا گیا جبکہ 2 بھارتی ماہی گیر لاپتہ ہو گئے تاہم ایم ایس اے کا سیلر محمد ریحان شہید ہو گیا۔


متعلقہ خبریں