کوئی یہ کیوں نہیں دیکھ سکتا کہ آپ ان کیلئے کتنا کرتے ہیں، نعمان اعجاز

نعمان اعجاز

ورسٹائل سینئر اداکار نعمان اعجاز نے سوشل میڈیا پر معنی خیز پیغام شیئر کیا ہے۔

نعمان اعجاز اکثر اوقات ہی اپنے خیالات انٹرنیٹ صارفین کے ساتھ شیئر کرتے نظر آتے ہیں جنہیں ان کے فالوورز کی جانب سے خوب سراہا جاتا ہے۔

خدا کا خوف رکھنے والے مرد سے شادی کرنا چاہتی ہوں، یشما گِل

نعمان اعجاز نے اپنی نئی تصویر کے ساتھ چند مزید خیالات شیئر کیے ہیں،ان کا اپنی نئی پوسٹ میں لکھنا ہے کہ کوئی کیوں نہیں دیکھ سکتا کہ آپ ان کے لیے کتنا کرتے ہیں، کیوں؟

لوگ صرف وہی دیکھیں گے جو آپ ان کے لیے نہیں کر پائے۔نعمان اعجاز کا مزید کہنا ہے تو دوستو، ایک بات ذہن میں رکھیں کہ زندگی ایک ڈرامہ ہے، یہ کتنی لمبی ہے یہ معنی نہیں رکھتا بلکہ اس کی کارکردگی معنی رکھتی ہے۔


متعلقہ خبریں