پی ایس ایل کے بعد بابر اعظم، نسیم شاہ سمیت دیگر کرکٹرز عمرہ ادائیگی کیلئے روانہ

بابر اعظم

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) 9 کے اختتام پر سابق کپتان بابر اعظم اور فاسٹ باؤلر نسیم شاہ سمیت دیگر کرکٹرز عمرے کے لیے روانہ ہوگئے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر اور پی ایس ایل کے نویں ایڈیشن میں فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کھلاڑی نسیم شاہ سعودی عرب روانہ ہوگئے۔ وہ اپنے والد کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب پہنچ گئے۔

بابر اعظم ساتھی کرکٹر امام الحق کے ہمراہ عمرے کیلئے روانہ

گزشتہ روز قومی کرکٹ ٹیم کے اسٹار بلے باز اور پشاور زلمی کے کپتان بابر اعظم بھی عمرے کی ادائیگی کے لیے روانہ ہوئے۔ بابر ساتھی کرکٹر امام الحق کے ہمراہ لاہور سے سعودی عرب روانہ ہوئے تھے۔

عمرے پر جانے والے دیگر کرکٹرز میں آل راؤنڈر افتخار احمد بھی شامل ہیں جو عمرہ کی ادائیگی کے لیے مکہ پہنچ چکے ہیں۔

خیال رہے کہ نسیم شاہ پی ایس ایل 9 میں اسلام آباد یونائیٹڈ، بابر اعظم پشاور زلمی اور افتخار احمد ملتان سلطانز کی جانب سے ایکشن میں تھے۔


متعلقہ خبریں