پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی،انڈیکس 66 ہزار کی حد عبور کر گیا

pakistan stock market پاکستان اسٹاک ایکسچینج

آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھی جا رہی ہے،100انڈیکس میں 448پوائنٹس کااضافہ ہوا۔

دوران کاروبار انڈیکس 66ہزار 180 پوائنٹس پر ٹریڈ کرتے دیکھاگیا، اسٹاک مارکیٹ میں گزشتہ کاروباری دن مثبت رہا اور 100 انڈیکس میں 229 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا۔

پاکستان ریلوے کا عیدالفطر پر 4 خصوصی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

گزشتہ روز کاروبا رکے اختتام پر 100 انڈیکس 65 ہزار 731 پوائنٹس پر بند ہوا جبکہ انڈیکس 353 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 65 ہزار 968 رہی۔

گزشتہ کاروباری دن کے دوران حصص بازار میں 34 کروڑ 18 لاکھ شیئرز کے سودے 11 ارب 84 کروڑ روپے میں طے ہوئے۔


متعلقہ خبریں