جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکے

فائل فوٹو


ٹوکیو: جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو سمیت دیگر علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جاپان میں زلزلے کے شدید جھٹکے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ جاپان میں شدید زلزلے کے باوجود سونامی کی وارننگ جاری نہیں کی گئی۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق جاپان کے مختلف علاقوں میں آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.3 ریکارڈ کی گئی۔ جس کی گہرائی سطح زمین سے 50 کلومیٹر تھی۔

یہ بھی پڑھیں: ہم پاکستان کے جمہوری اداروں کو مضبوط کرنے کا عزم رکھتے ہیں، امریکہ

سرکاری حکام کے مطابق شدید زلزلے کے باوجود کوئی غیر معمولی واقعہ پیش نہیں آیا جبکہ کہیں سے کوئی جانی و مالی نقصان کی اطلاع بھی موصول نہیں ہوئی۔


متعلقہ خبریں