کئی بار موت کو چھو کر واپس زندگی کی طرف لوٹا ہوں، فیصل قریشی

faisal qureshi

معروف اور ورسٹائل اداکار فیصل قریشی نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے زندگی میں کئی بار موت کو چھو کر واپس زندگی کی طرف لوٹنے کا تجربہ کیا ہے۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران فیصل قریشی نےانکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار نہیں بلکہ تین چار بار ایسے تجربات کئے ہیں جب میں نے کلمہ پڑھ لیا تھا لیکن زندگی دینے والی ذات اللہ تعالی کی ہے اس نے ہر بار بچالیا۔

ہم ٹی وی کے رمضان ڈراموں کی دھوم

فیصل قریشی نے مزید بتایا کہ حقیقی معنوں میں ان کی زندگی اس وقت بدلی جب انہوں نے رمضان ٹرانسمیشن کی اور اس دوران دین کو قریب سے جاننے کا موقع ملا۔


متعلقہ خبریں
WhatsApp