ڈاکٹرز کی ڈیوٹی یقینی بنانے کیلئے بائیو میٹرک لانے کا فیصلہ

ڈاکٹر

صوبائی وزرا ئے صحت خواجہ عمران نذیر اور خواجہ سلمان رفیق نے صحت کے شعبے میں اصلاحات لانے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں ڈاکٹرز کی ڈیوٹی یقینی بنانے کے لیے بائیو میٹرک جلد لانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

انسانی جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ

بائیو میٹرک کے حوالے سے سیکرٹری ہیلتھ اور سٹیک ہولڈرز سے پلین مرتب کرلیے گئے۔ پہلے مرحلے میں لاہور کے تمام ہسپتال اس کے بعد پنجاب کے دیگر شہروں میں بائیو میٹرک حاضری نافذ کی جائے گی، پروفیسرز کے لیے بھی بائیومیٹرک حاضری لگانا ضروری ہوگا۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ پرائمری ہیلتھ کے ماتحت تمام ہسپتال کو بھی دوبارہ سے ایک ہی ماڈل کے تحت ری ویمپنگ بھی کی جائے گی، ری ویمپنگ کا اختتام بھی اسی سال کے آخر میں مکمل بھی کرلیا جائے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں