پی ٹی آئی کے گزشتہ دور حکومت میں لوگ کھرب پتی بن گئے، شیر افضل مروت

شیر افضل (sher afzal)

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا میں تحریک انصاف کے گزشتہ دور حکومت میں کرپشن کرکے لوگ ارب پتی نہیں کھرب پتی بن گئے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹویٹر)پر گفتگو کے دوران شیر افضل مروت نے کہا کہ آج سابق وزیر اعلی محمود خان ایک ہی مائن سے 25 لاکھ روپے روزانہ کماتا ہے، موجودہ وزیراعلی کے پی کے علی امین گنڈاپور بھی پی ٹی آئی کے 9 وزرا کی کرپشن سے متعلق بتا رہے تھے۔

گھی، کوکنگ آئل، چاول اور چینی کی قیمتوں نمایاں کمی

انہوں نے کہا کہ سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو بنی گالا کے بجائے اڈیالہ جیل میں رکھنے کا بیانیہ میرا نہیں تھا، بانی پی ٹی آئی کو جیل میں رکھنے کا فیصلہ پارٹی کا تھا، عمران خان کو جیل میں رکھنے سے متعلق اجلاس میں ان کی بہن علیمہ خان بھی موجود تھیں۔

پاکستان  تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت کا مزید کہنا تھا کہ سربراہ پاکستان  تحریک انصاف کو بنی گالہ لے جاتے وہ تو جنگل ہے۔


متعلقہ خبریں