بانی تحریک انصاف نے سینیٹ انتخابات کیلئے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دیدی

pti

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)عمران خان نے سینیٹ انتخابات کے لیے امیدواروں کے ناموں کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا سے جنرل نشستوں کیلئے مراد سعید، فیصل جاوید، مرزا محمد آفریدی اور عرفان سلیم، خرم ذیشان اور اظہر مشوانی امیدوار ہوں گے، اعظم سواتی اور ارشاد حسین ٹیکنوکریٹ کی نشست پر پی ٹی آئی امیدوار ہوں گے۔

مقامی عدالت نے10سال بعدسابق چیف جسٹس افتخارچودھری کےہتک عزت کیس کافیصلہ سنادیا

خواتین کی نشستوں پر عائشہ بانو اور روبینہ ناز امیدوارہوں گی، پنجاب سے حامد خان اور زلفی بخاری جنرل نشست پر امیدوار ہوں گے۔ اسی طرح پنجاب میں ٹیکنو کریٹ کی نشست پر یاسمین راشد امیدوار ہوں گی، پنجاب سے خواتین کی نشست پر صنم جاوید امیدوار ہوں گی۔


متعلقہ خبریں