خیبر، قیمے میں گاجر ملا کر فروخت کرنے والا قصائی گرفتار

خیبر

خیبر کے علاقے جمرود میں قیمے میں گاجر ملانے پر قصائی کو گرفتار کرلیا گیا۔

ضلع خیبر کی تحصیل جمرود میں رمضان المبارک کے دوران قیمے میں گاجر ملا کر فروخت کرنے پر دکاندار گرفتار کر لیا گیا۔ ذرائع کے مطابق تحصیل جمرود کے علاقے غنڈی میں واقع سخی پل بازار میں یہ دکاندار قیمے میں گاجر ملا کر فروخت کرتا تھا۔

مارکیٹ میں الرجی کے ملاوٹ شدہ انجکشن فروخت ہونےکا انکشاف

پولیس اور محکمہ فوڈ والوں نے ملاوٹ والے قیمے کا معائنہ کرتے ہوئے دکاندار کو گرفتار کرکے حوالات میں بند کر دیا تاہم بعد میں ضمانت پر رہا کر دیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ جمرود سخی پل بازار میں یہ قصائی قیمے میں گاجر ملا کر فروخت کرتا تھا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں