جنوبی کوریا، مینوفیکچرنگ کی خرابیوں کے باعث دو لاکھ 32 ہزار گاڑیاں واپس منگوا نے کا اعلان


جنوبی کوریا میں 4کاریں تیار کرنے والی چار کمپنیوں نے مینوفیکچرنگ کی خرابیوں کے باعث دو لاکھ 32 ہزار گاڑیاں رضاکارانہ طور پر واپس منگوا نے کا اعلان کیا ہے۔

شنہوا کے مطابق جنوبی کوریا کی وزارت ٹرانسپورٹ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہنڈائی موٹرزپانچ مختلف ماڈلز کے ایک لاکھ 13 ہزار 916 یونٹ واپس منگوائے گی۔

ان میں آیونک۔5 میں انٹیگریٹڈ چارجنگ کنٹرول یونٹ میں سافٹ ویئر کی خرابی اور ایوانتے میں ہیڈلائٹس میں پائیداری کی کمی کی نشاندہی ہوئی ہے۔

ٹیک کمپنی کوگنیشن نے دنیا کا پہلا مصنوعی ذہانت والا سوفٹ ویئر انجینئر لانچ کردیا

رپورٹ کے مطابق کیا کارپوریشن نے انٹیگریٹڈ چارجنگ کنٹرول یونٹ میں سافٹ ویئر کی خرابی کو ٹھیک کرنے کے لیے ای وی۔6 ماڈل کی 56,016 گاڑیاں اور کو رے کے 126 یونٹس کو غیر نشان زدہ ایئر بیگ وارننگ کی وجہ سے واپس منگوانے کا اعلان کیا ہے۔

سٹیلانٹس کوریا جیپ چیروکی کے 527 یونٹس کو معیار سے زائد نصب کی گئی ریورس لائٹس کو ٹھیک کیا جائے گا اور جیپ رینگلر پی ایچ ای وی کے 148 یونٹ کو ہائی وولٹیج بیٹریوں کے نقائص کی وجہ سے واپس منگوایا جائے گا۔

اس طرح ٹیسلا کوریا دو مختلف ماڈلز کے 136 یونٹس کو واپس منگوا لے گا، جن میں ماڈل 3 بھی شامل ہے۔ ان گاڑیوں میں پیدل چلنے والوں کے لیے کم رفتار ڈرائیونگ یا ریورسنگ کے دوران خراب وارننگ ساؤنڈ کی وجہ بتائی گئی ہے۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں