بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی ہماری ذمہ داری ہے، عظمیٰ بخاری

Uzma Bukhari

لاہور: پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔

پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سمیت جیلوں کے تمام قیدیوں کی حفاظت کو یقینی بنانا ہمارا فرض ہے اور بانی پی ٹی آئی کی حفاظت حکومت پنجاب کی ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ دن پہلے پکڑے گئے لوگوں سے اڈیالہ جیل کا نقشہ پکڑا گیا اور اڈیالہ جیل کے حوالے سے سیریس تھریٹ موجود ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف سے آخری قسط کیلئے تمام اہداف حاصل کر لیے، وزارت خزانہ

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ تمام اختلافات اپنی جگہ لیکن بانی پی ٹی آئی کی سیکیورٹی بہتر کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔  9 مئی کروانے والے جیل میں ہیں اور دوسروں کو چور کہنے والے خود اپنے گریبان میں جھانکیں۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں کیا بڑا شفاف انتخاب ہوا ہے؟ چور اپنی چورنی سمیت جیل میں ہے اور وہ جیل میں بیٹھ کر پاکستان کے خلاف سازشیں کر رہا ہے۔ تحریک انصاف کو بانی پی ٹی آئی کی کوئی فکر نہیں جبکہ شیرافضل مروت کو کوئی کھانے والی سپاری نہ دے وہ سپاری دینے کا الزام لگا رہا ہے۔


متعلقہ خبریں