11 مارچ کورمضان المبارک کا چاند نظر آنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

رمضان

11 مارچ کو رمضان کا چاندنظر آئیگا یا نہیں؟ محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی


محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ 11 مارچ کو رمضان المبارک کا چاند نظرآنے کے قوی امکانات ہیں۔

ٹک ٹاک سے پیسے کمانے کی شرائط مزید آسان

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند کی عمر11مارچ کو 28گھنٹے سے زائد ہوگی، اس لیے 11 مارچ کو رمضان کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا  ہےکہ 11مارچ کو وسطی اور زیریں سندھ اور بلوچستان میں مطلع صاف رہنے کا امکان ہے،ملک کے بالائی علاقوں میں مغربی سسٹم اور مطلع ابرآلود ہونے کے سبب موسم چاند کی رویت کے لیے بہت زیادہ سازگار نہیں ہوگا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کیخلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائر

دوسری جانب رویت ہلال کمیٹی ریسرچ کونسل کے جنرل سیکرٹری خالد اعجاز مفتی نے بھی کہا ہے کہ امکان ہے کہ پہلا روزہ منگل 12مارچ کو ہو گا۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ 11 مارچ بروز پیر شام کو مطلع صاف ہونے کی صورت میں ہلال کی رویت بہ آسانی ممکن ہے لہذا امکان ہے پہلا روزہ منگل 12مارچ 2024 کو ہو گا۔ 29 شعبان المعظم یعنی سوموار 11 مارچ کی شام غروبِ آفتاب کے وقت چاند کی عمر جو رویتِ ہلال کے لئے 19 گھنٹوں سے زائد ہونی چاہیے، وہ پاکستان کے تمام علاقوں میں 28 گھنٹوں سے زائد ہو گی۔

شمالی وزیرستان ،قدرتی گیس کے نئے ذخائر دریافت

غروبِ شمس اور غروبِ قمر کے درمیان فرق جو کم از کم 40 منٹ ہونا چاہیے، وہ کراچی میں 73منٹ، جیوانی میں 74 منٹ، لاہور اور کوئٹہ میں 76 منٹ، اسلام آباد میں 77 منٹ، پشاور، چارسدہ اور مظفر آباد میں 78 منٹ جبکہ گلگت میں 79 منٹ ہو گا لہذا پاکستان کے جن علاقوں میں بھی مطلع صاف ہوا وہاں ہلال کی رویت بہ آسانی ممکن ہو گی لہذا امید ہے منگل 12 مارچ سے رمضان المبارک کا آغاز ہو گا۔

محسن نقوی کی پنجاب سے سینیٹ الیکشن لڑنے کی تصدیق

یاد رہے رویت ہلال کمیٹی کا مرکزی اجلاس پشاور میں ہو گا،چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد اجلاس کی صدارت کریں گے،دیگر زونل و ضلعی رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی بیک وقت منعقد کیے جائیں گے۔

 


متعلقہ خبریں