سینیٹر مشاہد حسین کا عمران خان کی رہائی،سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے کا مطالبہ


مسلم لیگ ن کے سینیٹر مشاہد حسین سید نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی رہائی اور سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں دینے کا مطالبہ کردیا۔

ایوان میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا عمران خان کو رہا کیا جائے، وہ سیاسی قیدی ہیں، انہیں عام معافی دی جائے، خوشی ہوئی کہ ایم کیو ایم پاکستان کے 578 قیدی رہا ہوگئے ہیں اور 13 رہ گئے ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستوں سے محروم نہ رکھا جائے، مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کاحق ہے، انہیں ملنی چاہیے ہیں۔ سینیٹر مشاہد حسین نے لاپتا افراد کی بازیابی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ لاپتہ افراد کہیں بھی ہوں انہیں بازیاب کرایا جائے۔


متعلقہ خبریں