یونائیٹڈ اور کنگز کے کپتانوں کے درمیان گرما گرمی، شاداب نے غلط فہمی قرار دے دیا

شاداب خان

پاکستان سُپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 9 میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے کپتانوں کے درمیان گرما گرمی ہوئی جسے شاداب خان نے غلط فہمی قرار دے دیا۔

پی ایس ایل 9 میں گزشتہ روز کراچی اور اسلام آباد کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں آمنے سامنے آئیں۔ یونائیٹڈ کی ٹیم نے کنگز کو 5 وکٹوں سے ہرا کر پلے آف مرحلے کیلئے اپنی پوزیشن مضبوط کرلی۔

میچ کے دوران قومی کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان اور سابق نائب کپتان کے درمیان اس وقت گرما گرمی دیکھنے میں آئی جب کراچی کنگز نے ریویو لیا۔ شاداب خان کے مطابق شان مسعود نے ریویو کے لیے مقررہ وقت سے تجاوز کیا تھا۔

جواب میں کپتان کراچی کنگز نے شاداب کو کہا کہ وہ انکے اور امپائر کے درمیان ہونے والی بات چیت میں مداخلت سے گریز کریں۔ شاداب کے اعتراض کے باوجود شان نے ریویو لیا جس میں معلوم ہوا کہ گیند بلے پر نہیں لگی جس کے نتیجے میں آغا سلمان آؤٹ ہونے سے بچ گئے۔

بعد ازاں شان مسعود اور شاداب خان نے میچ کے اختتام پر گلے مل کر ایک دوسرے سے خوشگوار انداز میں بات بھی کی۔

اس حوالے سے شاداب خان نے پوسٹ میچ پریس کانفرنس میں بتایا کہ شان بھائی کو تھوڑی غلط فہمی ہوگئی تھے جس پر وہ ناراض ہوئے تھے۔


متعلقہ خبریں