بھٹو ریفرنس پر رائے، بلاول کمرہ عدالت میں آبدیدہ ہوگئے

بلاول

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سپریم کورٹ کی جانب سے بھٹو ریفرنس پر رائے سنائے جانے کے وقت کمرہ عدالت میں آبدیدہ ہوگئے۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیر اعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار بھٹو کی پھانسی کیخلاف صدارتی ریفرنس پر رائے دے دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو کو فئیر ٹرائل نہیں ملا۔

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسی نے رائے سنانے سے قبل واضح کیا کہ سپریم کورٹ کا آرڈر متفقہ ہے۔

ذوالفقار علی بھٹو کو فیئر ٹرائل کا موقع نہیں دیا گیا، سپریم کورٹ کی صدارتی ریفرنس پر رائے

عدالت عظمی کی جانب سے اپنی رائے میں کہا گیا کہ تاریخ میں کچھ کیسز ہیں جنہوں نے تاثر قائم کیا عدلیہ نے خوف میں فیصلہ دیا، ماضی کی غلطیاں تسلیم کئے بغیر درست سمت میں آگے نہیں بڑھا جا سکتا۔ سپریم کورٹ کی جانب سے کہا گیا کہ بھٹو کا ٹرائل آئین و قانون کے مطابق نہیں تھا۔

عدالت عظمی کی جانب سے رائے سنائے جانے کے وقت چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری بھی کمرہ عدالت میں موجود تھے جو اس موقع پر آبدیدہ بھی ہوئے۔

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ذوالفقار علی بھٹو ریفرنس پر سپریم کورٹ نے تاریخی فیصلہ سنایا، سپریم کورٹ کے فیصلے سے عدالتی و جمہوری نظام ترقی کرے گا۔

سپریم کورٹ کی جانب سے ذوالفقار علی بھٹو کی پھانسی کے صدارتی ریفرنس پر رائے سنائے جانے کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ کے تفصیلی فیصلے کے انتظار میں ہیں، تفصیلی فیصلے پر وکلا سے بات کر کے تفصیلی بات کروں گا۔

وزیراعظم شہباز شریف سے آرمی چیف سید عاصم منیر کی ملاقات

ان کا کہنا ہے کہ عدالت نے تسلیم کیا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو فیئر ٹرائل کا موقع نہیں ملا، صدر زرداری نے بھٹو کا ریفرنس بھیجا تھا، عدالت نے کہا ہے ماضی کی غلطیوں کو درست کرنے کے لیے فیصلہ سنا رہے ہیں۔

چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ تاریخی اقدام اٹھایا گیا ہے، 44 سال بعد تاریخ درست ہونے جا رہی ہے، فیصلے سے پاکستان آگے جائے گا، فیصلے سے عدالتی اور جمہوری نظام ترقی کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ عدالت پر اس داغ کی وجہ سے عوام سمجھتے تھے کہ انصاف ملنا مشکل ہو گا، تمام ججز کا شکر گزار ہوں، وکلا کا بھی شکر گزار ہوں، فیصلے کے بعد امید ہے کہ نظام صحیح سمت چلنا شروع ہو جائے گا۔


ٹیگز :
متعلقہ خبریں