بھارت: پانی کے اندر چلنے والی میٹرو ٹرین کا افتتاح آج ہو گا


نئی دہلی: بھارت نے پانی کے اندر چلنے والی میٹرو ٹرین کی ٹنل مکمل کر لی جس کا افتتاح آج ہو گا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کولکتہ میں بھارت کی پہلی زیرآب میٹرو ٹنل کا افتتاح کریں گے۔ پانی کے اندر تعمیر کردہ ان جڑواں سرنگوں کو ایک تعمیراتی شاہکار قرار دیا جا رہا ہے۔

بھارتی شہر کولکتہ میں ایک بڑے دریا کے نیچے سے گزرنے والی بھارت کی یہ پہلی زیر زمین میٹرو ٹنل ہے جو ملک میں بنیادی انفراسٹرکچر کی ترقی کو ظاہر کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمرہ زائرین کیلئے پہلی بار خصوصی تسبیح متعارف

دریا کے نیچے بنائی گئی جڑواں سرنگیں 520 میٹر لمبی ہیں جو کولکتہ کو ہاوڑہ سے جوڑنے والی میٹرو ریل کے 4.8 کلومیٹر فاصلے کا حصہ ہیں۔

یہ ریلوے ٹریک دریا کی تہہ کے 52 فٹ نیچے سے گزرے گا اور ہر گھنٹے تقریباً 3 ہزار سے زائد مسافروں کو لانے لے جانے کا کام کرے گا۔


متعلقہ خبریں