پشاور زلمی کو اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہاتھوں شکست


پی ایس ایل 9 کے 20 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو شکست دیدی۔

راولپنڈی میں کھیلے گئے میچ میں اسلام آبادیونائیٹڈ نے پشاور زلمی کو جیت کیلئے 197رنز کا ہدف دیا،شاداب خان 51گیندوں پر 80رنز بنا کر نمایاں رہے،آغا سلمان 37،جورڈن 30اوراعظم خان نے 29رنز بنائے،صائم ایوب نے 2وکٹیں حاصل کیں۔

پی ایس ایل کی تاریخ میں پہلی بار خواتین نے بال پِکر کے فرائض انجام دئیے

جواب میں پشاور زلمی مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر167 رنز بنا سکی۔عامر جمال 87 رنز کیساتھ ٹاپ سکورر رہے،شاداب خان نے 3 وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ رہے۔

پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ تیسرے جبکہ پشاور زلمی چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔


متعلقہ خبریں