اگلے الیکشن میں ہم آپ کو دن میں تارے دکھا ئیں گے، عمرایوب

عمر ایوب

سنی اتحاد کونسل(پی ٹی آئی) کے رہنما نے کہا ہے کہ یہ کہتے تھے ہماری بات ہوگئی ہے،لگتا ہے ان کا رانگ نمبر لگا ہے ، ہم اگلے الیکشن میں آپ کو دن میں تارے دکھا ئیں گے۔

قومی اسمبلی میں خطاب کے دوران عمر ایوب نے کہا کہ شہباز شریف پہلے قانون کی بالادستی کی بات کریں، ہم آئین وقانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں، ہم ملک میں جمہوریت کے حامی ہیں اور اس کے فروغ کیلئے جدوجہد جاری رہے گی۔

شہباز شریف پاکستان کے 24 ویں وزیراعظم منتخب

انہوں نے کہا کہ ہمیں ماضی سے سبق سیکھ کر آگے بڑھنا ہوگا، انصاف کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتااور نہ ہی ایک ملک میں 2قانون چل سکتے ہیں۔

چوتھی بار اس پارلیمنٹ میں آرہا ہوں، یہ پہیہ گھومتا ہے، ہم غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کی مذمت کرتے ہیں، فلسطین کے معاملے پر قرارداد لائیں گے۔

انکا کہنا تھا کہ نے ن لیگ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ کہتے تھے ہماری بات ہوگئی ہے،لیکن لگتا ہے ان کا رانگ نمبر لگا ہے، ہمارے کپتان اور سابق چیئرمین پی ٹی آئی کی پاکستان کے عوام سے بات ہوئی تھی ہمیں قومی اسمبلی میں بھاری اکثریت ملی ہے۔

آپ نے ہم سے ہمارا نشان چھین لیامگر ہم کھڑے رہے، اس وقت 65فیصد نوجوان ملک میں ہیں، میں پاکستان کے عوام کو داد دیتا ہوں جنہوں نے ہمیں ووٹ دیاہے۔

شور کرنے والوں کی آواز گم، میری آواز گونجے گی، شہباز شریف

سنی اتحاد کونسل کے رہنما عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ ہم اگلے الیکشن میں آپ کو دن میں تارے دکھا ئیں گے۔


متعلقہ خبریں