کراچی میں تیز بارش کا سلسلہ ختم، اعدادوشمار جاری


کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد میں تیز بارش کا سلسلہ ختم ہو گیا ہے تاہم ہلکی بارش و بوندا باندی کا سلسلہ صبح تک جاری رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے کراچی میں بارش کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔ سب سے زیادہ بارش قائد آباد میں 45.5 ملی میٹر ہوئی اور ڈی ایچ اے فیز 2 میں 40.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔

کورنگی میں 39.3 ملی میٹر، کیماڑی میں 31 ملی میٹر، سرجانی ٹاؤن میں 30.4 ملی میٹر، گلشن حدید میں 27 ملی میٹر، شاہراہ فیصل میں 26 ملی میٹر، اورنگی ٹاؤن میں 24.1 ملی میٹر اور سعدی ٹاؤن میں 20 ملی میٹر بارش ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں: سب کو بلا تفریق رمضان پیکج دیا جائے گا ، مریم نواز

محکمہ موسمیات کے مطابق نارتھ کراچی میں 16 ملی میٹر، پی اے ایف مسرور بیس اور ناظم آباد میں 12.5 ملی میٹر، ایئر پورٹ اولڈ ایریا میں 12.3 ملی میٹر، یونیورسٹی روڈ میں 10.3 ملی میٹر، گڈاپ میں 7.9 ملی میٹر، ملیرہالٹ میں 6 ملی میٹر اور داؤد چورنگی میں سب سے کم 5 ملی میٹربارش ریکارڈ کی گئی۔

کراچی میں تیز بارش کا سلسلہ تقریباً ختم ہو چکا ہے جبکہ ہلکی بارش اور بوندا باندی صبح تک جاری رہ سکتی ہے۔


متعلقہ خبریں