سب کو بلا تفریق رمضان پیکج دیا جائے گا ، مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیرصدارت رمضان پیکج کے حوالے سے خصوصی اجلاس ہوا۔

سوات، تعلیمی اداروں میں 9 دن چھٹیوں کا اعلان

اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جنہوں نے ہمارے خلاف بھی ووٹ دیا ان کو بھی پیکج جانا چاہیے ،سب کو بلا تفریق رمضان پیکج دیا جائے گا۔

آپ نے پیکج بھیجنے کی ویڈیوز بھی بنانی ہیں ،میں تمام اضلاع میں سرپرائز وزٹ کروں گی ،آپ نے پیکج ڈیلیوری کو چیک کرنا ہے میں خود بھی سرپرائز وزٹ کروں گی ،ہماری حکومت میرٹ اور شفافیت پر یقین رکھتی ہے۔

گھی اور کوکنگ آئل مزید سستا ،دالوں کی قیمتوں میں بھی کمی

انہوں نے ہدایت کی کہ مجھے ایک ماہ میں پورے پنجاب میں صفائی چاہیے ،الیکشن کے بینرز ہٹاکر تمام اضلاع میں صفائی کرائی جائے گی ،تین دن کے بعد سرپرائز وزٹ کروں گی۔

لاہور کی کوئی گلی ایسی نہ ہو جس میں پانی بھرا ہو ،صفائی کے انتظامات پر خصوصی توجہ دی جائے ،امید ہے تمام ذمہ داران بہترین کام سرانجام دیں گے۔


متعلقہ خبریں