پرویز خٹک پیپلز پارٹی سے خیبر پختونخوا کی گورنر شپ مانگ رہے ہیں ، زاہد خان

Zahid Khan

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما زاہد خان نے کہا ہے کہ پرویز خٹک پیپلز پارٹی سے خیبر پختونخوا کی گور نرشپ مانگ رہے ہیں۔

زاہد خان نے کہا  کہ گورنر خیبر پختونخوا کے لیے لین دین ہو رہی ہے، اگلا گورنر سودا کرکے آئے گا۔ سنا ہے پرویز خٹک پیپلز پارٹی میں شامل ہوکر گورنرشپ مانگ رہے ہیں، وہ کہیں گے مجھے آپ نے برباد کیا ہے تو ایڈجسٹ بھی کریں۔

اے این پی رہنما نے مزید کہا کہ گورنر کے پاس اختیارات کیا ہوتے ہیں، وہ تو ایک ڈاکخانہ ہوتا ہے۔ صوبوں میں کوئی حکومت ہے اور نہ ہی مرکز میں حکومت ہے، ملک اس وقت مشکلات میں ہے۔

زاہد خان نے کہا کہ موجودہ اپوزیشن کا ایک کام ہے کہ انھوں نے بانی پی ٹی آئی کو رہا کرانا ہے۔ ہر کسی نے اپنا بغل بچہ رکھا ہوا ہے جس نے سودا کرنا ہے، پارلیمنٹ کی اس وقت کوئی وقعت نہیں رہی، یہاں لوگ جمہوریت سے تنگ آ چکے ہیں۔


متعلقہ خبریں